ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ زراعتی جہاد کے نائب وزیر سید حسین حسینی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہجری شمسی سال کے ابتدائی گیارہ مہینے میں مجموعی طور پر6 لاکھ 20 ہزار ڈالر مالیت کی 51 لاکھ 86 ہزار ٹن مچھلیاں برآمد کی گئيں جو اس سے پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 15 اعشاریہ سات چار فیصد رشد کی نشاندہی ہوتی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برس کے دوران مچھلیوں کی پرورش کے مراکز بڑھانے پر زیادہ توجہ دی گئي اور سمندری مچھلیوں کی پرورش کے 6 ںئے مراکز قائم کئے گئے۔
ایران کے نائب وزیر زراعتی جہاد نے بتایا کہ 21 مارچ 2023 کو شروع ہوکر 20 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ہجری شمسی سال کے دوران تقریبا 20 ہزار ارب تومان کی سرمایہ کاری فشریز کی سرگرمیاں بڑھانے پر کی گئی۔
آپ کا تبصرہ